پاکستان ویمن کرکٹرز کا اسکلز ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے جہاں کھلاڑی رات 8 بجے سے گراؤنڈ میں مشقیں کریں گی۔
یہ کیمپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔ ٹیم نے حال ہی میں آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز میں حصہ لیا تھا اور اب آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی۔
کیمپ میں مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں پر کام کرے گا۔ فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی اور سیناریو بیسڈ میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کو عملی تجربہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس اسکلز ٹریننگ کیمپ کے لیے 27 کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے جو ٹیم کی مضبوطی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تربیت حاصل کریں گی۔