سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل کمپنیز کو اضافی منافع دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ آئل کمپنیز جو پیٹرول اور ڈیزل اس وقت فروخت کر رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر خریدا گیا تھا، اس لیے ابھی قیمتیں بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت قیمتوں میں اضافہ اسی طرح ہے جیسے حکومت نے شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو اس کا نقصان اٹھانا پڑا۔