بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا دو سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارت کی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے دو سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کو اتوار کے روز ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

گمبھیر نے فائنل کے بعد میڈیا کانفرنس میں کہا کہ سابق کپتان اور ہیڈ کوچ راہول ڈرائیوڈ اور سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن کو پورا کریڈٹ جاتا ہے بھارتی ٹیم کی کامیابی کا، اتوار کی شب بھارت نے نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دے کر مسلسل دوسری دفعہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتا اور ساتھ ہی اب وہ واحد ٹیم ہے جنہوں نے تین دفعہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا ورلڈ کپ جیتا ہے۔

گوتم گمبھیر کی قیادت میں بھارت نے پچھلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کے ٹائٹل بھی جیتے تھے، ہیڈ کوچ نے کہا کہ راہول ڈرائیوڈ نے وہ بنیاد رکھی جس کی وجہ سے آج بھارت کی ٹیم اتنی مضبوط ہے جبکہ لکشمن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے نوجوان اور نئے کھلاڑیوں کو تیار کر کے بھیجا ہے، ان دونوں سابق کھلاڑیوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی محنت آج رنگ لائی ہے اور آج ہم ورلڈ کپ چیمپین بن گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US