پہلے سے ہی مالا مال بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اتوار کے روز احمد آباد میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر مزید 27.5 کروڑ بھارتی روپے جیت لیے۔ یہ رقم جو تقریباً تین ملین یو ایس ڈالر بنتے ہیں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو نوازے گئے، ساتھ ہی ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو 14.65 کروڑ یعنی کہ 1.6 ملین ڈالرز دیے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کے ایڈیشن کے مقابلے میں اس دفعہ پرائز منی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس وقت بھارت کے پاس آر آئی سی سی ٹائٹل موجود ہیں جن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اے سی سی چیمپینز ٹرافی، آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے ٹائٹل شامل ہے، جبکہ بھارت 2023 میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں بھی فائنل پہنچی تھی۔
اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ہارنے والی سیمی فائنل سٹیموک کو بھی 7.24 کروڑ پرائس میں نہیں ملے گی جبکہ سپر ایٹ میں ہر جیت پر ٹیموں کو تین لاکھ 80 ہزار ڈالر دیے گئے ہیں اور گروپ سٹیج میں میچ جیتنے پر ڈھائی لاکھ ڈالر دیے گئے ہیں۔