پاکستان ہاکی ٹیم کا مصر سے واپس پہنچنے پر کل شب لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔
عماد شکیل بٹ کی قیادت میں قومی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب انہوں نے مصر میں ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں فائنل تک رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ نے چار ایک سے شکست تو دی مگر ٹیم نے اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پاکستان صرف ایک میچ ہارا فائنل میں، جبکہ قومی ٹیم نے چائنا، ملائیشیا، آسٹریا اور جاپان کو شکست دی، ہاکی ٹیم اپنی بری پرفارمنس کی وجہ سے پچھلے دو ورلڈ کپ اور پچھلے دو المپک گیمز میں کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔