پاکستان ہاکی ٹیم نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی۔
پی ایچ ایف ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے کھلاڑیوں سے طویل ملاقات کی، ایڈہاک صدر نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
ایڈہاک صدر محی الدین وانی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے تین کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
محی الدین وانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے آٹھ سال بعد کوالیفائی کرنا خوشی کی بات ہے، ورلڈ کپ کوالیفائر میں عمدہ کارکردگی پر وزیراعظم اور ہم سب بہت خوش ہوۂے ہیں۔