پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی: سپلائی چین کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور ممکنہ قلت کو روکنے کے لیے سپلائی چین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کی جائے گی اور درآمد سے لے کر پیٹرول پمپس تک پہنچنے تک مکمل ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت اور غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کے علاوہ کسی اور کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی پر کارروائی کی جائے گی جبکہ ڈپوز سے نکلنے والے تیل اور فروخت ہونے والی مقدار کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔

اوگرا ذرائع کے مطابق تمام ریکارڈ وزارت توانائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر کو بھی دستیاب ہوگا تاکہ سپلائی اور فروخت کے عمل کی موثر نگرانی یقینی بنائی جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US