پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج غیر معمولی تیزی کے ساتھ کاروبار بند ہوا، مارکیٹ میں آغاز ہی میں 9,732 پوائنٹس کی تاریخی تیزی دیکھی گئی جبکہ دوران ٹریڈنگ 11,874 پوائنٹس کی اضافی تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک انڈیکس میں ایک دن میں 10 حدیں بحال ہو گئیں جو ایک شاندار بحالی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
غیر معمولی تیزی کے باعث قانون کے تحت اسٹاک مارکیٹ کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کرنا پڑا جس کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 9,696 پوائنٹس بڑھ کر 156,177 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 31 ارب 28 کروڑ روپے مالیت کے 48 ارب 40 کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی۔