ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کے نئے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق ایل پی جی کی ریٹیل قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 سے 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے متبادل ذرائع سے ایل پی جی درآمد کی جائے اور خاص طور پر روس یا عمان سے ایل پی جی کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔