پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں دو نئی ٹیمیں، حیدرآباد اور راولپنڈی بھی شامل ہیں۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ میچز پشاور اور فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے، پشاور میں آخری بار پاکستان بھارت کے درمیان انٹرنیشنل میچ 2006 میں کھیلا گیا تھا اور اس وقت یہاں پر قومی نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپین شپ کھیلی جا رہی ہے۔
ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔
فیصل آباد میں 7 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز اور تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔
کراچی میں پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول کر دیے گئے ہیں۔