پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے بعد منافع کے لیے فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کے اثرات زائل کر دیے جس کے نتیجے میں کاروبار منفی اختتام پر پہنچ گیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 158,000 اور 157,000 پوائنٹس کی حدیں بحال ہونے کے بعد گر گئی جبکہ 156,000 پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 318 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 155,858 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 2,400 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی جبکہ آج مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔