ایل پی جی کے متعدد جہاز کراچی پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کی امید

image

پورٹ قاسم پر ایل پی جی بردار بحری جہازوں کی آمد کے بعد ملک میں ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری اور قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ گیس سسٹم میں لائن پیک بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔ایل پی جی بردار بحری جہازوں کی آمد و ترسیل کی تفصیلات ہماری ویب کو موصول ہو گئی۔

بحری جہاز نیویگیٹر اٹلانٹک اس وقت پورٹ قاسم کے ای وی ٹی ایل ٹرمینل پر موجود ہے جہاں سے تقریباً 12 ہزار ٹن ایل پی جی ڈسچارج کی جا رہی ہے۔ اسی طرح دوسرا جہاز نیویگیٹر ایریز ایس ایس جی سی ٹرمینل پر موجود ہے جس سے تقریباً 11 ہزار ٹن ایل پی جی حاصل کی جائے گی۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق السواٹر نامی بحری جہاز تقریباً 3700 ٹن ایل پی جی کے ساتھ بندرگاہ کے باہر ڈسچارجنگ کے انتظار میں کھڑا ہے جبکہ ایم ڈی 23 جہاز 3500 ٹن ایل پی جی ڈسچارج کرنے کے بعد بندرگاہ کے باہر موجود ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان درآمدی جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 30 ہزار ٹن کے قریب ایل پی جی سسٹم میں شامل کی جا رہی ہے جس سے ملک میں سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US