ترسیلاتِ زر میں اضافہ، فروری میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.3 ارب ڈالر وطن بھیجے

image

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر فروری میں ترسیلاتِ زر میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مجموعی طور پر 26 ارب 50 کروڑ ڈالر وطن بھیج چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سب سے آگے رہے جنہوں نے تقریباً 70 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔ اس کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 68 کروڑ 55 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر دوسرا نمبر حاصل کیا۔

اسی طرح برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے فروری کے دوران 53 کروڑ ڈالر جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 32 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US