بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان موجودہ مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے ہونے کے قریب ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے فریم ورک کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کر کے جون 2026 تک 134.5 کھرب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو مالی سال 2025-26 کے لیے طے شدہ جی ڈی پی کے 11 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران نظرثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 428 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔