افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے درمیان شیڈول وائٹ بال کرکٹ سیریز مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔
سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی جس میں ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں اور ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونا تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ علاقائی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز اب ری شیڈول کی گئی ہے اور اسے 2026 کے آخر تک مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔