بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آج ڈھاکا میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے آج کے میچ کے لیے چار ایسے کھلاڑی سلیکٹ کیے ہیں جو پہلی دفعہ پاکستان سے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے۔ ان میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شمائل حسین اور عبدالصمد شامل ہیں۔
بنگلا دیش کی ٹیم میں دوسری طرف کافی عرصے بعد لٹن داس اور عفیف حسین کی واپسی ہو رہی ہے۔ میچ ڈھاکا شہر کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔