عالمی سطح پر جاری جنگی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے اثرات پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی مرتب ہونے لگے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1011 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 154,847 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
مندی کے باعث مارکیٹ 155,000 پوائنٹس کی اہم حد بھی برقرار نہ رکھ سکی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول اور محتاط رویے کے باعث فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں 2300 پوائنٹس تک کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔