پشاور: ڈھائی کروڑ کی بینک ڈکیتی ناکام بنانے والا بہادر پولیس افسر شہید

image

پشاور میں مچنی گیٹ کے قریب ڈھائی کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی ناکام بنانے والا اے ایس آئی بہار علی شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق بہار علی ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈاکو نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

اے ایس آئی بہار علی کی بہادری کی بدولت ڈکیتی ناکام رہی اور بڑی رقم محفوظ رہی۔

شہید کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، پاک آرمی کے افسران، پولیس افسران اور لواحقین نے شرکت کی۔

پولیس حکام نے اے ایس آئی بہار علی کی قربانی کو غیر معمولی جرات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US