پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کرکٹر معاذ صداقت اپنے پہلے میچ کے موقع پر جذباتی ہو گئے۔ ڈیبیو کے دوران انہوں نے والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آنسو روکے نہ رک سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔
معاذ صداقت نے کہا کہ مشکل حالات میں والدہ نے انہیں ہمت دی اور کہا تھا کہ ہمارے اچھے دن بھی آئیں گے اور آج ان کے لیے وہ دن آ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیملی میں سب نے سپورٹ کیا۔
اسی طرح پاکستان ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے شامل حسین نے کہا کہ ٹیم میں نام آنے پر ایک خواب سا محسوس ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد ملا اور کھیل میں نکھار آیا جس نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔