آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

image

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیموں کے لیے تقسیم ہونے والی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالرز تقسیم کیے گئے ہیں۔

ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بھارت کے حصے میں 26 لاکھ 39 ہزار 423 ڈالر آئے جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کو 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر ملے۔

پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر ملے جبکہ سیمی فائنلسٹ انگلینڈ کو 9 لاکھ 74 ہزار 423 ڈالر اور دوسری سیمی فائنلسٹ ساؤتھ افریقا کو 10 لاکھ 5 ہزار 577 ڈالر دیے گئے۔

آئی سی سی کے مطابق انعامی رقم ٹیموں کی کارکردگی، جیت، اور ہر مرحلے میں رسائی کے مطابق دی گئی جس میں گروپ اسٹیج، سپر ایٹ، سیمی فائنل اور فائنل میں پرفارمنس کو مدنظر رکھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US