محسن نقوی کا ہاکی کے بے روزگار کھلاڑیوں کو سی ڈی اے میں نوکریاں دینے کا اعلان

image

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کے مسائل اور ٹیم کی مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات چیت کی گئی۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم قومی ہاکی ٹیم کو مدعو کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی کے مشکور ہیں۔ ماہِ رمضان میں قوم کی دعاؤں سے ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوئی۔ ٹیم کی سب سے بڑی طاقت اتحاد ہے کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر ایک یونٹ کی طرح کھیلتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی کے تمام بے روزگار کھلاڑیوں کو سی ڈی اے میں نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کہا کہ آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری محنت اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ آسٹریلیا اور جرمنی میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے قیمتی تجربہ حاصل ہوا۔ اب ہم متحد ہو کر کھیل رہے ہیں، اٹیک اور ڈیفنس دونوں بہتر ہوئے ہیں۔

خواجہ جنید نے مزید کہا کہ پرولیگ میں ٹیم نے مشکل حالات کے باوجود اچھا پرفارم کیا اور ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ کی ہاکی کی بہتری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو اسی طرح سپورٹ ملی تو پاکستان ہاکی جلد دوبارہ بلند مقام حاصل کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US