ہاردیک پانڈیا کو دوست کے ساتھ جیت کا جشن مہنگا پڑ گیا، ایف آئی آر کا سامنا

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنی دوست کے ساتھ گراؤنڈ میں جشن منایا جس پر قانونی تنازع کھڑا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا نے قومی جھنڈا جسم پر لپیٹ کر خاتون دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں جشن منایا، جسے فحش عمل قرار دیا گیا۔ وکیل واجد خان نے پانڈیا کے خلاف نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پونے پولیس میں دی۔

واجد خان کے مطابق ہاردیک پانڈیا کا یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے اور قومی جھنڈے کے وقار کو ہر شہری کی ذمہ داری کے تحت برقرار رکھنا لازمی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہاردیک پانڈیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ قومی جھنڈے کی توہین پر سزا دی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US