پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ایوارڈز 2025 میں جگہ نہ بنا سکا

image

کرکٹ ویب سائٹ نے ایوارڈز 2025 کے فاتحین کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے کسی بھی کرکٹر کو جگہ نہیں ملی۔ ایوارڈز میں سب سے زیادہ نمائندگی بھارت کی رہی جہاں 8 مرد اور خواتین کرکٹرز نے مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ 3 آسٹریلوی، 2 ساوتھ افریقی، اور ایک ایک کھلاڑی بنگلادیش و افغانستان سے شامل ہوئے۔

2025 میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ویمن ٹیم نے ایوارڈز پر چھا جانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

مرد کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم ٹیسٹ بیٹنگ ایوارڈ، میچل اسٹارک ٹیسٹ بولنگ ایوارڈ، ابراہیم زدران ون ڈے بیٹنگ ایوارڈ، ورون چکرورتھی ون ڈے بولنگ ایوارڈ، فل سالٹ ٹی ٹوینٹی بیٹنگ اور کلدیپ یادیو ٹی ٹوینٹی بولنگ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

ٹی ٹوینٹی لیگ میں میچل اوون بیٹنگ اور تسکین احمد بولنگ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔ مردوں کے کپتان کا ایوارڈ ساوتھ افریقا کے ٹیمبا باووما کو دیا گیا۔

خواتین کھلاڑیوں میں جمیمہ روڈ ریگز ون ڈے بیٹنگ، دیپتی شرما ون ڈے بولنگ، سمرتی مندھنا ٹی ٹوینٹی بیٹنگ، شری چرانی ٹی ٹوینٹی بولنگ اور ہرمن پریت کور ٹی ٹوینٹی لیگ بیٹنگ ایوارڈ کی فاتح رہیں۔ کرانتی گود نے ٹی ٹوینٹی لیگ بولنگ ایوارڈ جیتا جبکہ ہرمن پریت کور کو ویمنز کپتان کے طور پر ایوارڈ دیا گیا۔ ویمنز ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کے حصے میں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US