کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، ویسٹ انڈیز کا کھلاڑی اور ٹیم آفیشل معطل

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیون سیئرلز اور ٹیم آفیشل چترانجن راٹھوڑ اور ٹریون گرفتھ کو معطل کردیا۔

بارباڈوس میں ہونے والے بم ٹین لیگ میں کرپشن کے الزامات پر انہیں معطل کیا گیا، آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے اینٹی کرپشن کوڈ کی متعدد خلاف ورزیوں پر جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھوڑ اور ٹریون گرفتھ کو معطل کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹائٹنز ٹیم کے مالک چترانجن راٹھوڑ پر تین جبکہ جیون سیئرلز پر 4 الزامات لگائے گئے۔

تینوں افراد پر فکسنگ کرنے یا اس کی سازش میں شامل ہونے, جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے الزامات ہیں۔

ٹریون گرفتھ کو آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر بھی چارج کیا گیا۔ تینوں کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US