پاکستان ہاکی اسٹار مختلف بین الاقوامی لیگز میں حصہ لینے کیلیے روانہ

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی کھلاڑیوں کو رواں ہفتے مختلف بین الاقوامی لیگز میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، معین شکیل اور غضفر ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں جبکہ سفیان خان اور احمد ندیم فرانس میں لیگ میچز کھیلیں گے۔ رانا وحید جرمن لیگ میں معاہدے کی پاسداری کریں گے اور دو سے تین کھلاڑی آسٹریلیا میں بھی لیگ ہاکی کھیلنے کے لیے روانہ ہوں گے۔

پی ایچ ایف نے کہا ہے کہ لیگز میں حصہ لینے والے کھلاڑی پرولیگ کے کیمپ سے پہلے واپس آجائیں گے تاکہ جون میں یورپ اور انگلینڈ میں ہونے والے پرولیگ میچز کے لیے ٹیم مکمل ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US