آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2026 کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2 ڈالر 27 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 10.27 ڈالر سے بڑھ کر 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ لیے بھی آر ایل این جی مہنگی کردی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق قیمت میں 2 ڈالر 22 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.33 ڈالر سے بڑھ کر 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2026 کے لیے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US