پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 155002 پوائنٹس تک پہنچ گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، کاروباری دن کے آغاز میں مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریباً 770 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس نے نہ صرف 154 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کی بلکہ 155 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی دوبارہ عبور کرلی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 580 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 155,002 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US