کے الیکٹرک میں مونس علوی کے استعفیٰ کے بعد ایک اور بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے کیونکہ کمپنی کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارک جیرارڈ کی جگہ شہریار چشتی کو کے الیکٹرک کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ نئے چیئرمین کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
کے الیکٹرک نے اس اہم تبدیلی سے ملکی و غیر ملکی شیئر ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز پیر کو اجلاس کرے گا جس میں عبوری چیئرمین کا تقرر عمل میں آئے گا۔
اس وقت کے الیکٹرک کا بورڈ دس رکنی ہے اور بورڈ کی تکمیل 2 اپریل کو ہوگی جس کے بعد مستقل چیئرمین کے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔