ابرار احمد کو رکھنے نہ رکھنے کا فیصلہ سن رائزرز لینڈز مالکان کو کرنا ہے، راجیو شکلا

image

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دی 100 ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈ کی طرف سے لینے کے معاملے میں ان کا کوئی لینا دینا نہیں۔

بی سی سی آئی کے وائس چیئرمین راجیو شکلا نے کہا کہ کیونکہ دی 100 لیگ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی لیگ ہے اس لیے بی سی سی آئی اس میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شکلا نے کہا کہ یہ سن رائزرز لینڈز کے مالکان کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ ابرار احمد کو برقرار رکھیں گے یا نہیں رکھیں گے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو دی 100 کے آکشن میں سن رائزرز لینڈز نے ابرار کو 190 ہزار پاؤنڈ میں خریدا ہے اور اس کے بعد سے بھارت میں ایک ہلچل مچی ہوئی ہے خاص کرکے سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے سن رائزرز لینڈز کی مالک کاویہ مران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کو ملک کا غدار قرار دیا ہے۔

سن رائزرز لینڈز کے مالکان انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزر حیدرآباد کو چلاتے ہیں اور حالیہ انہوں نے دی 100 میں 100 ملین پاؤنڈ سٹائلنگ دے کر لینڈز کی ٹیم کو خریدا ہے۔ اب بھارتی صارفین کا کہنا یہ ہے کہ ایک بھارتی فرنچائز نے کیسے ایک پاکستانی پلیئر کو اپنی ٹیم میں لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US