بنگلادیشی کپتان نے سلمان علی کو آؤٹ کر کے غلط مثال قائم کردی

image

بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آج پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کرکٹ سپرٹ کی اور اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غلط مثال قائم کردی۔

پاکستان کی اننگز میں 38 اوور کے چوتھی گیند پر محمد رضوان نے مہدی حسن کی ایک گیند واپس اس کی طرف کھیلی اور وہ گیند کی طرف لپکے اور اسی اثنا میں سلمان علی آغا جو کریس سے باہر کھڑے تھے نان سٹرائکر اینڈ پر انہوں نے نیچے جھک کر گیند اٹھا کر بنگلا دیش کے کپتان کو دینے کی کوشش کی مگر اس سے پہلے مہدی حسن نے گیند اٹھا کر سٹمپ میں مار دی۔

کیونکہ سلمان علی آغا کریس کے باہر تھے تھرڈ ایمپائر کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا سوائے ان کو آؤٹ دینے کے۔ آؤٹ دیے جانے کے بعد سلمان اور مہدی کے درمیان کافی گرم گرمی ہوئی اور سلمان نے غصے میں آکر اپنا ہیلمٹ اور بلا بھی زمین پر مار دیا اب معاملات کافی سنگین ہوگئے مگر پھر رضوان نے اور ایمپائرز ودیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

قانون کے تحت تو سلمان آؤٹ تھے مگر کرکٹ میں یہ چیز کھلاڑیوں کو پتہ ہوتی ہے کہ اگر سامنے والی ٹیم کو کھلاڑی اس طرح سے گیند اٹھا کے دے رہا ہو تو اس کو آؤٹ نہیں کیا جاتا۔

بنگلا دیش اگر چاہتا اپنی اپیل واپس بھی لے سکتا تھا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ مگر بہت سارے کرکٹ صارفین نے سوشل میڈیا پر سلمان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو اتنی کرکٹ کی سمجھ ہونی چاہیے کہ جب وہ کریس سے باہر تھے اور بال ڈیڈ نہیں تھی تو ان کو کریس میں پہلے واپس آنا چاہیے تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US