پیٹرولیم ڈیلرز کا عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان

image

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 55 روپے فی لیٹر اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین طارق حسن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں پیٹرول مہنگا کیا، 21 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی تو وضاحت ہے لیکن باقی 36 روپے کہاں گئے، یہ اب بھی غیر واضح ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

پی پی ڈی اے نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا اور پیٹرول پمپس کا کوٹہ اچانک آدھا کر دیا جس سے ڈیلرز کے لیے کاروبار مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دو سال سے 2.59 فیصد یا 8 روپے 40 پیسے فی لیٹر مارجن دیا جا رہا ہے، جبکہ اس کو 8 فیصد یعنی 25 روپے 75 پیسے فی لیٹر بڑھایا جائے۔

ڈیلرز نے حکومت کو 13 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا مارجن نہیں بڑھایا گیا اور شفاف تحقیقات نہیں ہوئیں تو 26 مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US