پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کی بھارتی کوششیں بے نقاب

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ (آئی پی ایل) کی جانب سے پیسے کے لالچ میں شامل کر کے لیگ چھوڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے بولر بلیسنگ مزربانی نے اسلام آباد یونائیٹڈز کے معاہدے کو توڑ کر آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز میں شمولیت اختیار کی۔

پی ایس ایل منیجمنٹ نے اس حوالے سے پلان B تیار کر لیا ہے اور آئندہ کے لیے پی ایس ایل کنٹریکٹ سائن کرنے والے کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑنے پر سخت پابندیوں اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے بعد لیگ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن بھی جنوبی افریقا کے کھلاڑی کاربن بوش نے پشاور زلمی کے ساتھ کنٹریکٹ ختم کرکے آئی پی ایل جوائن کیا تھا، جس سے پی ایس ایل انتظامیہ متحرک ہوئی اور کھلاڑیوں کے معاہدوں کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US