پاکستان کے آل راؤنڈر حسین طلعت بازو کی انجری کے باعث 12 سے 14 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حسین طلعت جمعہ کو بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق انجری کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تفصیلی معائنے کے بعد بازو کو درست کرنے کے لیے طبی پروسیجر بھی کیا گیا۔
ڈاکٹرز نے حسین طلعت کو مکمل صحت یابی کے لیے 12 سے 14 ہفتوں کی ری ہیبیلیٹیشن تجویز کی ہے۔ وہ لاہور پہنچ کر چند روز آرام کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔
انجری کے باعث حسین طلعت پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔