پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سرفراز جو اس وقت قومی سلیکٹر ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں، آخری دفعہ پاکستان کی نمائندگی دسمبر 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ٹیسٹ میچ میں کی تھی اور وہ اپنا آخری میچ پچھلے سال اکتوبر میں کھیلے ہیں۔ سابق کپتان نے 2023 کے بعد کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز نے اج ریٹائرمنٹ کے لان اس لیے کیا ہے کیونکہ بہت جلد پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے والا ہے۔
سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6,164 رنز بنائے۔
وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے 315 کیچز اور 56 سٹمپنگز کیں۔ سرفراز احمد نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک پہنچا۔ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔
حکومتِ پاکستان نے سرفراز احمد کو 2018 میں پرائڈ اف پرفارمنس سے نوازا۔ سرفراز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا۔
سرفراز نے کپتانی کرتے ہوئے 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ دو ائی سی سی ٹائٹل جیتنا ان کے لیے یادگار لمحات تھے۔
سرفراز نے مزید کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلِ خانہ اور مداحوں کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا میرے لیے خواب کی تعبیر تھا۔