آخری ون ڈے انٹرنیشنل: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے291 رنز کا ہدف

image

تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیتنے کے لیے بنگلا دیش نے پاکستان کو 291 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

جو ٹیم بھی آج کا میچ ڈھاکا کے میرپور اسٹیڈیم میں جیتے گی وہ تین میچ کی سیریز بھی اپنے نام کرلیں گی۔ بنگلا دیش جن کو پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی نے ایک سلو پچ پر اچھا ٹوٹل لگا دیا اور اس کی وجہ اوپنر تنزید حسن شاندار 107 رنز تھے جو انہوں نے صرف 107 گیندوں پہ کیے اور اس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

یہ تنزید کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں پہلی سنچری ہے۔ تنزید نے ساتھی اوپنر سیف حسن 36 کے ساتھ 105 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ بعد میں لٹن داس 41، توحید 48 رنز کر کے ایک بڑا ٹوٹل داغ دیا۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 52 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے آج غازی غوری اور سعد مسعود کو ڈیبیو کروایا جبکہ محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد کو کھلایا جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US