چیئرمین پی سی بی کا سرفراز احمد کی خدمات کو خراج تحسین، اعزازی شیلڈ دی

image

سابق قومی کرکٹر اور چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی اور آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رہے گا۔

سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں انہوں نے 6164 رنز بنائے، 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز کیں۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیم کو عالمی نمبر ایک رینک تک پہنچایا۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتا اور 2018 میں حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US