پی ایس ایل سیزن 11 کے ٹکٹس کل سے دستیاب، شائقین آن لائن خرید سکیں گے

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ شائقین ٹکٹس نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خرید سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 11 کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم سے کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے تحت کم از کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 5000 روپے ہونے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل کے اس سیزن میں پہلی بار میچز 6 وینیوز پر کھیلے جائیں گے جبکہ دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد اب 8 ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلے ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ کو لاہور سے ہوگا اور پہلا میچ دفاعی چیمپین لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹکٹس کی آن لائن فروخت کے ذریعے شائقین آسانی سے اپنے پسندیدہ وینیوز اور ٹیموں کے میچ دیکھ سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US