انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری 2026 کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان مردوں کی کیٹیگری میں ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 383 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور ایک ہی ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔
صاحبزادہ فرحان کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلی وان شالک وِک بھی مردوں کی کیٹیگری میں نامزد ہیں۔
خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما اور بھارت کی اروندھتی ریڈی بھی خواتین کی شارٹ لسٹ میں شامل ہیں۔