انرجی سپلائی لائن بحال رکھنے میں پی این ایس سی اور پاکستان نیوی کی کامیاب کوششیں جاری ہیں۔
پی این ایس سی کا جہاز 24 ہزار میٹرک ٹن تیل لے کر آئندہ 36 سے 48 گھنٹے میں پاکستان پہنچے گا۔ جہاز یو اے ای کی بندرگاہ فجیرہ سے تیل لیکر پاکستان پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاز راستے میں ہے، جسے نیوی سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، تیل سے بھرا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔
پی این ایس سی ذرائع کے مطابق تیل کا جہاز بحیرہ عرب کے راستے پاکستان آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ 10 مارچ سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کے چار جہاز پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔