ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان کل، 16 ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی

image

ہاکی کے شائقین کے لیے خوشخبری، ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے ڈراز کا باضابطہ اعلان کل نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں کیا جائے گا۔

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی نیدرلینڈز اور بیلجیئم مشترکہ طور پر کریں گے۔ تقریب میں مرد اور خواتین کے ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کیا جائے گا۔

مینز کے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ویمنز کے مقابلوں میں بھی 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔

ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد رواں سال 15 اگست سے 30 اگست تک ہوگا جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US