8 ماہ میں سروسز اور آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

image

موجودہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران پاکستان کی سروسز برآمدات میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک سروسز ایکسپورٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی حجم 6.46 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم 2.97 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

تاہم فروری 2026 کے دوران سروسز برآمدات میں 8.38 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی، جو ماہانہ بنیاد پر ایک عارضی کمی قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کی مسلسل ترقی پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US