خام تیل لانے والا "کراچی" نامی ٹینکر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل

image

یو اے ای کی بندرگاہ فجیرہ سے خام تیل لے کر آنے والا آئل ٹینکر ’کراچی‘ آج پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے مطابق جہاز فروری کے آخری ہفتے سے فجیرہ بندرگاہ پر کھڑا تھا۔

پی این ایس سی کے ترجمان نے واضح کیا کہ آئل ٹینکر کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

آئل ٹینکر کے پورٹ قاسم پہنچنے کا شیڈول وقت 18 مارچ تھا اور امید ہے کہ آج رات تک جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US