پاکستانی کرکٹر ابرار احمد نے دی ہنڈرڈ لیگ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ کیا جس کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا تعصب بھی کھل کر عیاں ہو گیا۔
بھارتی میڈیا نے ابرار احمد کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے اسے متنازع قرار دیا اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں کہا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس براہِ راست بھارتی شہریوں یا فوجیوں کے نقصان میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی خریداری میں جا سکتی ہے کیونکہ اس میں سے ٹیکس پاکستانی حکومت کو جائے گا۔