آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنز رینکنگ: باؤلرز میں سعدیہ اقبال پہلی پوزیشن پر برقرار

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنز رینکنگ کے تازہ اعداد و شمار جاری ہو گئے ہیں جس میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارت کی سمرتی مندھنا دوسری اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ تاہم ٹاپ 10 بیٹرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن ایک درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ویمن باؤلرز رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ آسٹریلیا کی اینابل سدرلینڈ دوسری اور انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جیس کر 11 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ویمن آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کی فاطمہ ثناء چھٹی پوزیشن پر اور نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن 6 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US