افغانستان کے کھلاڑیوں کا دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا

image

افغانستان کے کچھ کھلاڑیوں کا دوغلا پن کھل کے سامنے آگیا ہے۔ ان کے کچھ کھلاڑیوں نے جن میں نوین الحق بھی شامل ہیں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا گیا ہے۔ پاکستان جو اس وقت اپنے دفاع کے لیے افغانستان میں کارروائیاں کررہا ہے ان کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اس وقت جو کھلاڑی پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں یہ سب کے سب افغانستان سے دور یو اے ای میں کافی عرصہ سے مقیم ہیں۔ تقریباً 20 سے 24 ایسے افغان کھلاڑی ہیں جنہوں نے یو اے ای کا ریسیڈنس پرمٹ لیا ہوا ہے اور اپنی فیملیز کے ساتھ یو اے ای میں مقیم ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کی وجہ سے یہ کھلاڑی عرصے سے اپنے ملک نہیں گئے ہیں مگر جب ضرورت پڑتی ہے تو پاکستان کے خلاف کیمپین چلاتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ کھلاڑی تو پاکستان سپر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔

جب افغانستان میں روسی فوجیوں نے جب افغانستان میں روسی فوجیوں نے حملہ کیا تھا تو پاکستان نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ دی اور ان میں سے بہت سارے افغانیوں نے پاکستان میں ہی اپنی کرکٹ شروع کی اور سیکھی اور یہی آج پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US