پی ایس ایل کی تین فرنچائزز کے کپتان آسٹریلوی کھلاڑی مقرر

image

آسٹریلیا کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں چھا گئے ہیں کیونکہ تین فرنچائزز کی کپتانی بھی آسٹریلین کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے، ملتان سلطان کی نئی مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی ایسٹن ٹرنر کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم نے بھی آسٹریلیا کے بیٹسمین مانس لبوشن کو کپتان بنا دیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کی دیگرٹیموں کے کپتان پاکستانی کھلاڑی ہے جن میں اسلام یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے ہیں، قلندرز کی شاہین شاہ آفریدی کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سعود شکیل کریں گے، محمد رضوان راولپنڈی ٹیم کی قیادت کریں گے اور پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو فرنچائز نے کپتان مقرر نہیں کیا ہے جبکہ ان کو کراچی کنگز نے 5.85 کروڑز میں لیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور آن لائن ٹکٹس کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے بڑا درپیش مسئلہ یہ ہے کہ وہ کس طریقے سے سارے غیر ملکی کھلاڑی جو پی ایس ایل 11 میں کھیلیں گے ان کو باحفاظت پاکستان پہنچایا جائے۔ ایران امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے پورے خطے میں ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US