پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 3554 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 153,570 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کے نتیجے میں 151,000، 152,000 اور 153,000 پوائنٹس کی حدیں بحال ہو گئی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا اور مارکیٹ میں ریکوری کا باعث بنی۔