کراچی پورٹ کی گہرائی میں اضافے کیلیے ڈریجنگ شروع

image

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مین چینل کی ڈریجنگ کا کام آج سے باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بندرگاہ کی گہرائی میں اضافہ اور بحری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کے مطابق اس منصوبے کے تحت چینلز کی گہرائی 14 میٹر تک بڑھائی جائے گی، جبکہ 14 برتھس کی گہرائی 15.5 میٹر تک کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈریجنگ مکمل ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد بڑے جہازوں کی آمد ممکن ہو سکے گی، اور 350 میٹر طویل اور 100,000 جی آر ٹی کے جہاز بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے نہ صرف بندرگاہ کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ جہازوں کی آمد و رفت بھی تیز ہوگی، جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US