جاپان کی بڑی مارکیٹ میں پاکستانی جوسز کی پہلی کامیاب انٹری

image

پاکستان کی ایک نجی جوس کمپنی نے پہلی بار جاپان کی مارکیٹ میں کامیاب انٹری کر لی ہے جہاں کمپنی کے فروٹ جوسز جاپان کے سخت معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاپان کو فروٹ جوس کی برآمد کا آغاز کیا گیا ہے اور اس موقع پر ٹوکیو کی معروف انٹرنیشنل سپر مارکیٹ نیشنل ازابو میں تعارفی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جاپان فروٹ جوسز کی بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی برانڈز کی یہ پہلی کامیاب انٹری ہے جس سے ملکی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US