عید اور یومِ پاکستان کے موقع پر مالیاتی شعبہ چار دن کے لیے بند

image

سرکاری اور نجی مالیاتی شعبے میں عید اور یومِ پاکستان کے موقع پر چار دن کے لیے چھٹیاں رکھی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایس ای سی پی، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں نے اپنا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ، 20 اور 21 مارچ کو عید کی تعطیلات ہوں گی جبکہ اتوار کو ویکلی آف اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر بھی چھٹی ہوگی۔

اس کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں منگل، 24 مارچ سے نارمل ٹریڈنگ اوقات کے مطابق کاروبار بحال ہوگا۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک، بینک اور دیگر مالیاتی اداروں میں بھی 24 مارچ سے معمول کے اوقات کار بحال کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US